• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کو بجلی فراہم کرنے والا ادارہ کے الیکٹرک بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کے لیے ٹیکس اکٹھا کرنے پر رضا مند ہو گیا ہے۔

اس ضمن میں میٹرو پولیٹن کمشنر کراچی افضل زیدی نے سندھ حکومت کے محکمۂ توانائی کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں نیپرا سے اجازت لینے کے لیے سندھ حکومت وفاق سے درخواست کرے۔

محکمۂ توانائی سندھ کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) 2008ء سے میونسپل یوٹیلٹی ٹیکس لے رہی ہے۔

میٹرو پولیٹن کمشنر کراچی افضل زیدی کے سندھ حکومت کے محکمۂ توانائی کو لکھے گئے خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کےایم سی تھرڈ پارٹی کے ذریعے ٹیکس اکٹھا کر سکتی ہے۔

تازہ ترین