بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ارونا ایرانی کا کہنا ہے کہ ان کے خاندان کا دباؤ ہے کہ اب وہ اداکاری چھوڑ دیں، ان کے مطابق خاندان یہ سمجھتا ہے کہ انہوں نے بہت کام کرلیا۔
ارونا ایرانی کا کہنا ہے کہ کافی حفاظتی انتظامات کیے جانے کے باوجود وہ کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے کام پر واپس آنے کو محفوظ نہیں سمجھتی ہیں۔
اسی لیے ان کا خاندان چاہتا ہے کہ اب وہ کام بند کردیں اور آرام کریں۔
واضح رہے کہ سینئر اداکارہ کورونا وائرس کے آغاز کے بعد سے فلم انڈسٹری اور کیمروں سے دور ہیں۔
75 سالہ ارونا ایرانی گزشتہ 60 برس سے فلموں اور ٹیلی ویژن پر اداکاری کررہی ہیں۔
حال ہی میں ایک میڈیا ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اسکرین پر اپنی عدم موجودگی کے بارے میں کہا کہ اب وہ اپنی بڑھتی ہوئی عمر کے باعث سیٹ پر دوبارہ آنے کی خواہش مند نہیں ہیں اور پھر اس حوالے سے خاندان کا دباؤ بھی ہے کہ اب کام بند کردیا جائے۔