• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا کے 817 نئے کیسز، 18 مریضوں کا انتقال

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16935نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 817 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 7210 ہوچکی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ آج مزید 496 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 400523 ہوچکی ہے۔ صوبے میں اب تک 5797878 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 447050 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت39317 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 38622 گھروں میں، 35 آئسولیشن سینٹرز میں اور 660 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جبکہ 588 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 54 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ صوبے کے817 نئے کیسز میں سے 226 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 98، ضلع وسطی 39، ضلع جنوبی 30، کورنگی 22، ملیر 21 اور ضلع غربی سے 16 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

دیگر اضلاع میں حیدرآباد 103، ٹھٹھہ 61، سجاول 46، بدین اور سانگھڑ 31-31، جامشورو اور ٹنڈو الہ یار 30-30، تھرپارکر 29، مٹیاری اور عمر کوٹ 27-27، دادو اور سکھر 25-25، ٹنڈو محمد خان 19، نوشہرو فیروز 18، میرپور خاص اور شکارپور 15-15، جیکب آباد 11، گھوٹکی 10، لاڑکانہ اور شہید بے نظیر آباد 8-8 اور خیرپور سے ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید