• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹریکٹ کی پیشکش، پڑھے لکھوں کی جاہلوں جیسی حرکت، محمد عامر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مصباح الحق اور وقار یونس کے رویے پر احتجاجاً انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے فاسٹ بولر محمد عامر نے ڈومیسٹک کنٹریکٹ لینے سے انکار کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل رہا تو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا کیا فائدہ، پاکستان کے انٹرنیشنل پلان کا حصہ نہیں، تو پھر کس کے لیے ڈومیسٹک میچز میں شرکت کروں۔ پڑھے لکھے لوگ ہیں، جاہلوں جیسی حرکت کرتے ہیں، شاید ان کے دل و دماغ نے ابھی تک قبول نہیں کیا کہ میں کرکٹ کو خیر باد کہ چکا ہوں، لیگ کھیل کر انجوائے کر رہا ہوں۔ پی سی بی نے بغیر پوچھے ڈومیسٹک سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا ہے۔ یہ کنٹریکٹ پر سائن کرواکر میری گردن پر ہاتھ رکھنا چاہتے ہیں، میں بورڈ کی پکڑ میں نہیں آنے والا۔میری جگہ کس غریب بچے کو کنٹریکٹ دیں، اس کا گھر کا چولہا جلے۔

تازہ ترین