• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے میں کورونا کے 1219 نئے کیسز رپورٹ

اوسلو(نمائندہ جنگ) گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ناروے میں 1219 کورونا انفیکشن رجسٹرڈ ہوئے ہیں، یہ پچھلے ہفتے کے اسی دن سے 485 کم ہے منگل کو کورونا کے 105 مریض اسپتال میں داخل تھے،یہ پہلے دن سے 22کم تھے،37مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہیں اور ان میں سے 19وینٹی لیٹر پر ہیں، ناروے پچھلے سال فروری سےلے کر آج تک اس ملک میں 7.4 ملین کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں مجموعی طور پر 178481افراد کےمثبت ٹیسٹ آئےہیں ناروے میں آج تک ، 3979353لوگوں کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک ملی ہے جبکہ 3473336 لوگوں کو دوسری خوراک ملی ہے۔ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق ناروے میں مارچ 2020 سے اب تک مجموعی طور پر 829 کورونا سے متاثرہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں تمام اموات میں سے 58.5 فیصد 80 سال کے افراد کی ہیں۔ 50 سال سے کم عمر کے گروپ میں ، ناروے میں 19 اموات کی اطلاع ملی ہے۔
یورپ سے سے مزید