• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارکیٹس رات 10، انڈور ڈائننگ 12بجے، دفاتر میں 100فیصد حاضری

مارکیٹس رات 10، انڈور ڈائننگ 12بجے، دفاتر میں 100فیصد حاضری


کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ میں کورونا پابندیوں میں نرمی کردی گئی ہے ، مارکیٹس رات 10بجے ، انڈور ڈائننگ رات 12بجے تک کھلی رہے گی جبکہ کراچی میں صرف اتوار کو مارکیٹس بند ہوں گی ، دفاتر میں 100فیصد حاضری اور انڈور شادیوں کی بھی اجازت دیدی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے مارکیٹیں رات 10بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں صرف اتوار کو مارکیٹیں بند رکھی جائیں گی، ہفتے کے چھ روز مارکیٹیں رات دس بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت نے انڈور ڈائننگ بھی کھول دی ہے، انڈور ڈائننگ کی رات 12بجے تک اجازت ہوگی۔

اس کے علاوہ انڈور شادی سمیت دیگر تقریبات کی بھی اجازت دے دی گئی ہے، انڈور شادی سمیت دیگر تقریبات میں 200افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی جبکہ اوپن ائیر میں شادی سمیت دیگر تقریبات میں 400؍ افراد شامل ہوسکیں گے۔

تازہ ترین