• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن،عدالت کا PTIامیدوار کے نتائج روکنے کا حکم

لاہور(نمائندہ جنگ)کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار اسلم جٹ کی نتائج روکنے اور دوبارہ گنتی کی درخواست پرلاہور ہائیکورٹ کےجسٹس جواد حسن نے نتائج التوا میں رکھنے کا حکم دیتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا،عدالت کے روبرو درخواستگزارکی جانب سے وقار طورنے موقف اختیار کیا کہ امیدوار 27 ووٹوں سے ہارا جبکہ مسترد شدہ ووٹوں کی گنتی میں مارجن 21 رہ گیا ،ٹوٹل 68 ووٹ مسترد ہوئے جو ہارے جانے والے ووٹوں سے زیادہ ہے، ریٹرننگ افسر نےدوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی، استدعا ہے کہ عدالت ریٹرننگ افسر کو دوبارہ گنتی اور حتمی انتخابی نتیجہ روکنے کا حکم دے۔
تازہ ترین