• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعتماد اور تعاون پراخبار فروشوں کا مشکور ہوں، حاجی غازی خان

کوئٹہ(پ ر) انجمن اخبار فروشاں کے صدر حاجی غازی نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو سال کے دوران اخبار فروشوں نے مجھ پر اعتماد اور تعاون کیا ہے میں تمام اخبار فروشوں کا مشکور ہوں۔ حاجی غازی نے الیکشن کرانے کے لئے ضیاء الرحمٰن ساسولی کو چیئرمین، صاحبزادہ حاجی عبدالقدوس کو وائس چیئرمین منتخب کیا ہے۔ الیکشن چیئرمین بورڈ تشکیل دیں تاکہ چیئرمین جلد الیکشن کرائیں۔ جنرل سیکرٹری سرفراز سیاپاد نے دو سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صدر حاجی غازی خان نے دو سال میں جو محنت اور لگن کے ساتھ اخبار فروشوں کیلئے کام کیا ، کابینہ کے تمام ارکان حاجی غازی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
تازہ ترین