• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک مسائل کےحل کیلیےتین انڈرپاس کے منصوبوں پر سروے کا آغاز

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر میں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے تین انڈرپاس کے منصوبوں پر سروے کا آغاز کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کے ہمراہ انڈر پاس کیلئے مجوزہ مقامات کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خاکوانی بھی انکے ہمراہ تھے۔ٹمبر مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کے موقع پرصوبائی پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی بھی موجود تھے جہاں ان کو ٹمبر مارکیٹ منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں ریلوے افسران و ٹیکنکل محکموں کے افسران بھی موجود تھے،کمشنرنے کہا کہ گراس منڈی، ٹمبر مارکیٹ، تغلق ٹاؤن میں انڈر پاس بنانے کیلئے سروے کررہے ہیں تاکہ ٹریفک مسائل پر قابو پایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ گراس منڈی انڈر پاس کیلئے امسال سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 25 کروڑ روپے رکھے کئے ہیں جبکہ لکڑ منڈی انڈر پاس کیلئے 18 کروڑ،تغلق ٹاؤن انڈر پاس کیلئے 33 کروڑ رکھے گئے ہیں۔
ملتان سے مزید