• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحارا: فرانسیسی فوج کا آپریشن، داعش سربراہ ہلاک

گریٹر صحارا میں فرانسیسی فوجیوں کے ایک آپریشن کے دوران دولتِ اسلامیہ (داعش) کا سربراہ ہلاک ہو گیا۔

فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق داعش کا لیڈر عدنان ابو ولید امریکی فوجیوں اور غیر ملکی امدادی کارکنوں پر حملوں میں مطلوب تھا۔

اس حوالے سے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیئے گئے ٹویٹ میں تصدیق کی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ عدنان ابو ولید فرانسیسی افواج کے ہاتھوں مارا گیا ہے۔

فرانسیسی صدر میکرون کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ میں یہ ہماری ایک اور بڑی کامیابی ہے۔

تازہ ترین