• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے صبر و تحمل سے سکھانے پر آپ کا شکریہ وقار بھائی، شاہین شاہ

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سابق کوچز مصباح الحق اور وقار یونس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر دونوں سابق کوچز کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی اور مصباح الحق کیلئے لکھا کہ آپ کی پاکستان کرکٹ کیلئے خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔

سابق بولنگ کوچ وقار یونس کیلئے شاہین شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے اب تک جتنے کوچز ملے ہیں ان میں سب سے بہترین وقار بھائی تھے۔

نوجوان فاسٹ بولر نے یہ بھی کہا کہ مجھے صبر ، تحمل اور پیار سے سکھانے کیلئے آپ کا شکریہ، میں آپ کے سکھائے تمام تر اسباق کو یاد رکھوں گا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ مصباح الحق اور وقار یونس ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کے عہدوں سے دستبردار ہوگئے۔

پی سی بی کے مطابق سابق کرکٹر ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق نیوزی لینڈ سیریز میں بحیثیت عبوری کوچز کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

تازہ ترین