• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماضی کے معروف فنکار طلعت اقبال بھی شدید بیمار، وینٹی لیٹر پر منتقل


پاکستان کے معروف اداکار طلعت اقبال تشویشناک حالت میں اسپتال داخل کردیے گئے ہیں، ڈاکٹروں کی جانب سے مصنوعی تنفس کے ذریعے جان بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ان کے داماد علی حسن نے جنگ کو بتایا کہ اداکار طلعت اقبال جو عرصہ دراز سے ڈیلس میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مقیم ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کو 10 روز قبل ان کی جواں سالہ بیٹی سارہ کے حرکت قلب بند ہوجانے سے ان کے انتقال کے بعد شدید صدمہ لاحق ہوا اور ان کو ملٹی پل ہارٹ اٹیک ہوئے جس کے بعد انہیں ابتدائی طبعی امداد کے لیے تشویشناک حالت میں مقامی اسپتال داخل کیا گیا۔

داماد کا کہنا تھا کہ وہ تین روز گزر جانے کے باوجود اب تک بے ہوشی کی حالت میں ہیں اور مصنوعی تنفس کے ذریعے ڈاکٹر ان کی جان بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

ان کے داماد نے اداکار طلعت اقبال کی اسپتال میں داخل ہونے کی ویڈیو اور فوٹوز بھی جیو نیوز اور جنگ سے شیئر کی ہیں۔

انہوں اس ضمن میں ان کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب بیٹی صومی حسین نے بتایا کہ طلعت اقبال کی زندگی کے 36 گھنٹے اہم ہیں، وہ بے ہوش ہیں۔

خیال رہے کہ اداکار طلعت اقبال نے 70 اور 80 کی دہائی میں کئی ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کیے، جبکہ انہوں نے کئی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

تازہ ترین