• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نےآئی آئی چندریگر روڈ اور کلفٹن میں کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار اور سرگرمیوں میں ملوث کیپیٹل ایکسچینج کمپنی کے 5نمائندوں محمد آفتاب ،محمد آصف،ریحان ریاض مرچنٹ،روشن علی اور احمد رضا کو گرفتار کرلیا، بیک وقت علاقوں میں واقع کیپیٹل ایکسچینج کمپنی کے دفاتر پر کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے حوالہ ہنڈی میں سے متعلق اشیاء اور دیگر دستاویزات ضبط کر لی گئیں،ملزمان درآمد کنندگان کی جانب سے منگوائی گئی اشیاء کی ادائیگی حوالہ ہنڈی کے ذریعے کرکے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا رہے تھے، ملزمان سے پاکستانی اور بیرونی کرنسی برآمد کی گئی ہے جو مجموعی طور 81لاکھ 26ہزار روپے سے زائد ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید