• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمائما کا پاکستانی رکشے میں دلچسپی کا اظہار

لندن (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانی رکشے میں دلچسپی کا اظہار کردیا۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جمائما کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں مداحوں کو اپنی فلم کے لیے پاکستانی رکشے کی ضرورت سے متعلق آگاہ کیا گیا۔جمائما نے اپنے ٹوئٹ میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی افراد کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ہم لندن میں بنائی جانے والی فلم کے لیے پاکستانی اسٹائل کے رکشے کی تلاش میں ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید