تہران(اے ایف پی)ایرانی حکام نے تجویزدی ہے کہ عالمی پابندیوں سے نمنٹنے کیلئے ایران کرپٹو کرنسی کا استعمال کرسکتا ہے،ایرانی پارلیمنٹ کے اقتصادی کمیشن کے ترجمان غلام رضا مرحبا نے کہا کہ ہم کرپٹو کرنسیز کے رجحان میں الجھے نہیں رہ سکتے،بدھ کو انہوں نے کہا کہ کرپٹو کرنسی کے ذریعے رقم منتقلی کا مطلب معیشت پرپابندی اور اس کے اثرات کو روکنا ہوسکتا ہے۔