• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ملتان میں 3 روزہ پولیو مہم 20 ستمبر سے شروع ہوگی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع ملتان میں 3 روزہ پولیو مہم 20 ستمبر سے شروع ہوگی جس میں ساڑھے سات لاکھ سے زائد کمسن بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ تین روزہ پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں پولیو مہم کے حوالے سے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ضلعی محکموں میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کریں تاکہ کوئی بچہ معذوری کا شکار نہ ہو سکے۔
ملتان سے مزید