چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروپوں کو معافی دینا ہزاروں قربانیوں کی توہین ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگرد گروپوں کو معافی کی یکطرفہ پیشکش کا فیصلہ دہشتگردی کا شکار مظلوموں کی توہین ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ مذہبی انتہا پسندوں کو خوش کرنے کی عمران خان کی پالیسی آنے والے وقت میں ہمارا پیچھا کرے گی۔
واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے 20 ویں سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ بد قسمتی سے دہشت گردی کو مذہب سے جوڑا جاتا ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار سے زائد جانیں قربان کیں، ہماری معیشت کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نقصان پہنچا۔