• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورۂ پاکستان میں ایک ایک منٹ انجوائے کیا، اینجیلو پریرا

سری لنکن کرکٹر اینجیلو پریرا نے کہا ہے کہ 2 سال پہلے پاکستان کا دورہ کیا،  وہاں ایک ایک منٹ انجوائے کیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے دورۂ پاکستان ادھورا چھوڑنے پر سری لنکن کرکٹر نے ایک بیان جاری کیا ہے۔

اینجیلو پریرا کا کہنا تھاکہ ایمانداری کی بات ہے مجھے پاکستان میں خوش آمدید کہا گیا اور میں نے خود کو وہاں محفوظ تصور کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان میں سیکیورٹی کے کوئی شکوک و شبہات نہیں تھے۔

سری لنکن کرکٹر نے مزید کہا کہ میں پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کا خواہش مند ہوں۔

تازہ ترین