• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کے دورہ ملتوی کرنے کی خبر کا اسٹاک ایکسچینج پر منفی اثر

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ ملتوی کرنے کی خبر کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر منفی اثر رہا۔

جمعے کو پہلے کاروباری سیشن میں 100 انڈیکس 227 پوائنٹس اضافے پر بند ہوا، دوسرے سیشن کا آغاز بھی مثبت ہوا لیکن نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی خبر نشر ہونے پر مارکیٹ کا رجحان بدل گیا۔

انڈیکس دن کی بلند ترین سطح 47 ہزار 183 سے محض ایک سو منٹ میں 600 سے زائد پوائنٹس گرگیا۔ تاہم کاروبار کا اختتام 284 پوائنٹس کمی سے 46 ہزار 636 پر کیا ہے۔

آج حصص بازار میں 38 کروڑ 72 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 16 ارب 23 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ جبکہ مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 43 ارب روپے کم ہوئی ہے۔

کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 8 ہزار 135 ارب روپے ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید