وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانیہ کا سفری ریڈ لسٹ سے پاکستان کا نام نکالنے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ برطانیہ کی جانب سے اس تبدیلی کو سراہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی وزیر خارجہ سے پاکستان کا نام ریڈ لسٹ میں ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔