• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکسمبرگ ٹینس: بلینڈا بنکک اور ایلیسی مرٹینز کوارٹر فائنل میں

(لکسمبرگ نیوز ایجنسیز )سوئٹزرلینڈ کی بلیندا بنکک اور بیلجیئم کی ایلیسی مرٹینز ڈبلیو ٹی اے لکسمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے دلچسپ مقابلے لکسمبرگ میں جاری ہیں۔ ایونٹ کے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں سوئس بلیندا بنکک نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے قزاخستان کی زرینا دیاز کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 3-6 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ ایک اور میچ میں بیلجیئم کی ایلیس مرٹینز نے بیلاروس کی حریف کھلاڑی الیگزینڈرا ساسنووچ کو 6-3، 2-6 اور 5-7 سے مات دےکر ٹاپ ایٹ تک رسائی حاصل کی۔ ادھر پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے ہالینڈ کے جوڑی دار ڈیوڈ پیل اوپن ڈی رینز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں شکست کھاگئے۔

تازہ ترین