نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی، معروف کرکٹ کمنٹیٹر اور پی ایس ایل کمنٹیٹرز میں شامل ڈینی موریسن نے بھی نیوزی لینڈ بورڈ کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں واضح کیا کہ میں نہیں جانتا کہ آخر ہو کیا رہا ہے؟
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیر و تفریح کرنے اور کرکٹ کھیلنے کا وقت بہت اچھا تھا، میری نیک خواہشات پاکستان کرکٹ کے ساتھ ہیں۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز راولپنڈی اسٹیڈیم میں پہلا ایک روزہ میچ شروع ہونے سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کیا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے اس اعلان کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی۔