• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں کورونا کے 68 نئے کیسز، 5 مریض انتقال کرگئے

سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 68 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اس دوران 5 مریض انتقال کرگئے۔

سعودی عرب کی وزارت صحت کے مطابق 68 نے کیسز کے بعد مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 479 ہوگئی۔

24 گھنٹوں میں کورونا کے 5 مریض انتقال کرگئے، اس طرح سعودی عرب میں کورونا سے اموات کی تعداد 8 ہزار 656 ہوگئی۔

وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے77 مریض صحتیاب ہوئے، جس کے نتیجے میں سعودی عرب میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 35 ہزار 450 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین