• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: نیوزی لینڈ کی ٹیم خصوصی پرواز سے دبئی روانہ


یکطرفہ فیصلے کے بعد اپنا دورہ منسوخ کرنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوگئی۔ 

خیال رہے کہ آج شام 6 بجکر 15 منٹ پر خصوصی طیارہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو لینے کے لیے اسلام آباد پہنچا تھا۔ 

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق فلائٹ آر جی 232 ابوظبی سے اسلام آباد پہنچی تھی۔

تاہم اب سے کچھ دیر قبل خصوصی پرواز آر جے ڈی 233 اسلام آباد سے دبئی کے لیے روانہ ہوئی ہے، جس میں نیوزی لینڈ کی ٹیم اور اسٹاف سمیت 33 افراد سوار تھے۔

خیال رہے کہ ایئرپورٹ پہنچنے پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت تمام 33 ممبران کے ٹیسٹ منفی آئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے میچ شروع ہونے سے کچھ ہی دیر قبل دورہ پاکستان ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے پاس بھی کوئی اطلاع نہیں تھی، صرف بہانہ بنایا گیا، اس کے پیچھے کیا محرکات ہیں آئندہ کچھ روز میں پتا چلے گا۔

تازہ ترین