• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد، سول سیکرٹریٹ میں انتظامی معاملات ٹھپ

کوئٹہ (آن لائن )وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کےمعاملے پر سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں انتظامی معاملات ٹھپ ہوکر رہ گئے ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد بلوچستان اسمبلی میں جمع کرائی گئی تھی، وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد جہاں سیاسی گہما گہمی بڑھ گئی ،وہیں کوئٹہ میں سول سیکرٹریٹ میں انتظامی امور ٹھپ ہوکررہ گئے۔بیوروکریسی کے غائب ہونے سے سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے کام رک گئے ۔

تازہ ترین