• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچی کے والد کیساتھ بدسلوکی، اسکول انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نجی اسکول کی جانب سے فیس پر بچی اور والد کے ساتھ بدسلوکی کا واقعہ رونما ہونے پر اسکول انتظامیہ کے خلاف بچی کے والد اطہر حسین رضوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا جس میں اسکول انتظامیہ کی جانب سے فیس ادا نہ کیے جانے پر بچی کو ہراساں کیا گیا اور تشدد کا واقعہ پیش آیا۔ مدعی کا کہنا ہے کہ پولیس کو دو روز قبل درخواست دی گئی تھی تاہم پولیس کی جانب سے ٹال مٹول سے کام لیا جارہا تھا تاہم جب ہماری آواز آگے تک گئی تو پولیس نے پھر مقدمہ درج کیا لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔

تازہ ترین