چمن(نامہ نگار)پاک افغان بارڈر باب دوستی پر سیکورٹی فورسز اور ایف آئی اے نے مشترکہ کارروائی میںکرنسی اسمگلر کو گرفتار کرکے بھاری رقم برآمد کرلیا، ملزم کو تحقیقات کےلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے،اسلام آباد میں17 اکتوبر کو بےروزگار نوجوانوں کیساتھ وزیراعظم سےنوکریاں مانگیں گے، ایف آئی اے حکام کے مطابق چمن کیساتھ پاک افغان بارڈر باب دوستی پر پیدل آمدورفت کے راستے میں معمول کی چیکنگ کے دوران افغانستان جانیوالے ایک شخص امیرمحمدکے قبضے سے پاکستانی اور افغان کرنسی برآمد کرکے کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ،ایف آئی اےحکام کا کہنا ہے کہ کارروائی میں 2 کروڑ 60 لاکھ روپےسے زائد پاکستانی جبکہ 9ہزار سے زائد افغانی کرنسی برآمدکی گئی ہے ، ملزم سے مزید تحقیقات کےلئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیاہے جبکہ اس کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب چمن کی بارڈر یونین کے حکام کا کہنا ہے کہ چونکہ افغانستان میں بنکنگ نظام طالبان حکومت کے آنے کے بعد سے غیر فعال ہے اس لیے روزانہ کیش کے ذریعے لوکل ٹریڈ کی جاتی ہے جس کےلئے کرنسی افغانستان سے پاکستان اور پاکستان سے افغانستان منتقل کرنی ضروری ہے ان کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کا سیکورٹی حکام کو بھی علم ہے مگر اس کے باوجود غیر ضروری طور پر تاجر کی گرفتاری نامناسب عمل ہے۔