• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرتار پور، بابا گورو نانک کی برسی کی 3 روزہ تقریبات کل سے شروع ہونگی، 2 ہزار یاتری شرکت کریں گے

شکرگڑھ( نامہ نگار )کرتار پور میں کل سے شروع ہونے والی بابا گورو نانک کی برسی جوتی جوت کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ، 2 ہزار سے زائد ملکی و غیر ملکی یاتری ، 20سے 22 ستمبر تک جاری رہنے والی 3 روزہ تقریبات میں شرکت کریں گے ، دربار صاحب کرتار پور میں بابا گورو نانک کی برسی کی رسومات اور تقریبات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ملک بھر سے ہزاروں سکھ یاتری کرتار پور میں برسی کی تقریبات میں شرکت کے لیے دربار بابا گورو نانک پہنچیں گے ،گورودوارہ کے درشن دیدار کے ساتھ ساتھ ماتھا ٹیکیں گے ، خصوصی نئی بس میں نگر کیرتن کرتے ہوتے بارڈر ٹرمینل پر زیرو لائن تک جائیں گے ، کرتار پور میں یاتریوں کے لئے جہاں چمچماتی خوبصورت بسیں مہمانوں کی راہ تک رہی ہیں ، وہیں پر بابا گورو نانک کے زیر کاشت اراضی سے حاصل ہونے والی گیہوں اور دیگر اجناس سے لنگر کی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں۔ قیام کے دوران یاتریوں کی تواضع کڑی پکوڑہ، مکس سبزیاں، اچار ، سادہ پلاؤ ، چائے اور مشروبات سے کی جائے گی ۔

تازہ ترین