• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید علی گیلانی ساری زندگی اپنےموقف پرڈٹےرہے،امیرالعظیم

لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی نے بھارت سے کہا تھا کہ ہمیں ہماری مرضی سے جینے دو، اگر نہیں جینے دو گے۔مولانا ظفر علی خان ٹرسٹ کے فکری فورم کے زیر اہتمام سید علی گیلانی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سید علی گیلانی نے بھارت سے آزادی کے سوا ہر آپشن سے انکار کیا اور اپنے اصولوں پر ڈٹے رہے۔ کشمیری دانشور رہنما مرتضیٰ شبلی نے کہا سید علی گیلانی اپنے موقف اور اصول پر ڈٹے رہنے والے کشمیر کی پانچ سو سالہ تاریخ کے واحد رہنما تھے۔ پاکستان کی آئیڈیالوجی کے ساتھ رہے خالد محمود، چودھری نصیر احمد ایڈووکیٹ، تاثیر مصطفی نے بھی اظہار خیال کیا۔
تازہ ترین