کراچی کے علاقے سچل گوٹھ میں آپریشن کے دوران پولیس نے جوا کھیلنے اور گٹکا ماوا بنانے میں مصروف 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
سچل کے عبداللّٰہ شاہ غازی گوٹھ میں پولیس نے جرائم پیشہ ا افراد کی تلاش میں سرچ آپریشن کیا۔
علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی جس کے دوران 14 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزمان میں سے 12 جوا کھیلنے میں مصروف تھے جبکہ 2 ملزمان گٹکا ماوا بنانے پر گرفتار کیئے گئے۔
گرفتار ملزمان سے جوئے میں لگائی گئی 19 ہزار روپے کی رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔