• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صادق آباد کی نہر سے 2 بچوں کی لاشیں برآمد

صوبۂ پنجاب کے ضلع رحیم یارخان کی تحصیل صادق آباد کی کنڈیر نہر سے 2 بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔

رحیم یارخان پولیس کے مطابق صادق آباد کی کنڈیر نہر سے جن 2 بچوں کی لاشیں ملی ہیں وہ کل شام سے لاپتہ تھے۔

رحیم یارخان پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ بچوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

تازہ ترین