لودھراں میں 80 سالہ شخص کی 60 سالہ خاتون سے دھوم دھام سے شادی ہوگئی۔
دولہا چمچماتی کار میں دلہنیا کے گھر پہنچا، دولہے نے بیٹوں اور پوتوں کے ہمراہ ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔
تحصیل دنیاپور کے علاقہ جلہ آرائیں کے 80 سالہ عبدالرزاق نے 60 سالہ خاتون سے گذشتہ روز دھوم دھام سے شادی کی۔
چاروں بیٹے اور پوتے دلہا کے ہمراہ چمچماتی کار میں دلہن کے گھر پہنچے تو بیٹوں اور پوتوں نے دادا کی شادی کی خوشی میں ڈھول کی تھا پر رقص کیا۔
80 سالہ عبدالرزاق نے بھی شادی کی خوشی میں رقص کیا، باراتیوں کی چکن قورمے، پلاؤ اور زردے سے خاطر مدارات کی گئی۔