• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اظہر چانڈیہ معافی تلافی کے باوجود قبول نہیں، عظمیٰ بخاری


پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اظہر چانڈیہ کو معافی تلافی کے باوجود پارٹی قیادت نے قبول نہیں کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے اظہر چانڈیہ سے متعلق ن لیگ پر کیے گئے طنزیہ وار کا عظمیٰ بخاری نے جواب دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ اظہر چانڈیہ کو ن لیگ سے نکالا جاچکا ہے، ایم پی اے کو معافی تلافی کے باوجود پارٹی نے قبول نہیں کیا۔

ن لیگ پنجاب کی ترجمان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے اپنے لوگ حکمران جماعت کو چھوڑنے کو تیار بیٹھے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے کو تیار بیٹھے لوگ ن لیگ سے ٹکٹ کی یقین دہانی مانگ رہے ہیں۔

تازہ ترین