• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ عام انتخابات الیکٹرونک ووٹنگ کے ذریعے ہونگے، فیصل جاوید

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما  سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات الیکٹرونک ووٹنگ کے ذریعے ہوں گے۔

اپنے ایک بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کے لیے قانون سازی پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو بھی ووٹ کا حق دیا جائے گا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی فیصلے میں کہا کہ پارلیمینٹ کا اختیار ہے قانون سازی کرے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ شفاف انتخابات کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید