• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر یار آفریدی کا نیویارک کی سڑکوں پر گشت


کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے نیویارک کی سڑکوں پر گشت کی ویڈیو جاری کردی۔

شہریار آفریدی نے نیویارک کے علاقے مین ہٹن کی سڑکوں پر گشت کیا اور وہاں ایک ویڈیو ریکارڈ کروائی۔

چیئرمین کشمیر کمیٹی نے اس ویڈیو میں خواتین کے سلسلے میں اپنے معاشرے اور امریکی معاشرے کا موازنہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کو اس ویڈیو میں یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ وہ لوگ جو ہمیں لیکچر دیتے ہیں، دیکھیں ان کی بیٹیوں کا کیا حال ہے؟

شہریار آفریدی اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے نیویارک پہنچے ہیں۔

تازہ ترین