• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکسر عامر خان کو ساتھی کے ماسک درست نہ پہنے پر امریکی ائرلائنز سے اتاردیا

کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو ساتھی کے ماسک مناسب طور پر نہ پہنے پر امریکی ایئرلائنز سے اتاردیا گیا۔ باکسر کاکہنا ہے کہ نیویارک سے کولوراڈو سفر کے دوران ناخوشگواررویے کاسامنا کرناپڑا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو ماسک سے چہرہ مناسب طور پر نہ ڈھانپنے کے الزام میں ایک امریکی پرواز سے اتار دیا گیا۔ 34 سالہ عامر کا کہنا ہے کہ جب کسی کی جانب سے یہ شکایت کی گئی کہ ان کے دوست نے ماسک سے چہرہ مناسب طور سے نہیں ڈھانپا ہوا ہے تو پولیس نے انھیں ان کے ساتھی سمیت امریکن ایئرلائنز کے طیارے سے نیچے اتار دیا۔ اس ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ نیو یارک سے ڈیلاس فورٹ جانے والی پرواز اس وقت گیٹ پر واپس لوٹ آئی جب دو افراد کی جانب سے جہاز کے عملے کی درخواست پر عمل کرنے سے انکار کیا گیا۔ تاہم ایئرلائنز نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ اس واقعے میں پولیس کو بھی مداخلت کرنا پڑی۔ ایئرلائنز ترجمان کا کہنا ہے کہ ہماری کسٹمر ریلیشن ٹیم مسٹر خان سے رابطہ کر رہی ہے تاکہ ان کے تجربے کے بارے میں مزید جان سکیں اور ہمارے صارفین اور عملے کی حفاظت کے لیے نافذ کردہ پالیسیوں کی اہمیت کو مزید تقویت ملے۔سوشل میڈیا پر عامر خان نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ نیویارک میں قیام کے بعد کولوراڈو میں تربیتی کیمپ جا رہے تھے کہ انھیں اس ’ناگوار‘ رویے کا سامنا کرنا پڑا۔ لائٹ والٹر ویٹ کے سابق عالمی چیمپئین عامر خان کہتے ہیں کہ پولیس نے انھیں آج جہاز سے اس وقت اتار دیا جب وہ کولوراڈو سپرنگز کے تربیتی کیمپ جا رہے تھے۔ وہ کہتے ہیں کہ یقینی طور پر یہ شکایت امریکن ایئرلائنز کے عملے نے کی ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ میرے ساتھی کے چہرے پر ماسک مناسب حد تک اونچا نہیں تھا۔ اس لیے انھوں نے جہاز کو روکا اور مجھے اور میرے دوست کو اتار دیا حالانکہ میں نے کچھ غلط نہیں کیا تھا۔ امریکن ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ نہ تو عامر خان اور نہ ہی ان کے ساتھی پر ایئر لائنز نے پابندی عائد کی ہے،
تازہ ترین