• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ متحد، جمہوریت کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، شہباز شریف

ن لیگ متحد، جمہوریت کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، شہباز شریف


کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدرقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہاہے کہ کنٹونمنٹ انتخابات میں عوام نے ووٹ کی طاقت سے نالائقوں کی بدترین کارکردگی کو مسترد کیا،جمہوریت کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

تمام صوبوں کا احترام کرنا ہوگا عوام کو انکے وسائل پہنچانے ہونگے، مسلم لیگ ن متحد ہے اور اس میں کوئی اختلاف نہیں ہے، اٹھاون ٹوبی کے تحت کئی جمہوری حکومتوں کے بستر گول کیے گئے تھے، مرحوم سردار عطا اللّہ مینگل نے آئین کی شق اٹھاون ٹو بی کیخلاف بھرپور جدوجہد کی۔

ان کی جمہوریت اور آئین کی پاسداری کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو اور اختر مینگل سے سردار عطاء اللہ مینگل کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ 

قبل ازیں اتوارکومسلم لیگ(ن)کے صدر شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے اور وفد کے ہمراہ سردار اختر مینگل کے گھر جا کر اور مرحوم سردار عطا اللہ مینگل کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔ 

شہباز شریف نے کہاہے کہ مرحوم سردار عطا اللہ مینگل نے آئین کی شق اٹھاون ٹو بی کے خلاف بھرپور جدوجہد کی، انکی جمہوریت اور آئین کی پاسداری کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ سردار عطا اللہ مینگل کی جمہوریت اور آئین کی پاسداری کیلئے خدمات ہیں، تاریخ انھیں یاد رکھے گی۔

تازہ ترین