• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی نرخوں کا صدارتی آرڈنینس، 290 ارب کے مزید ٹیکس عائد، سراج الحق

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ بجلی نرخوں کاصدارتی آرڈنینس،290 ارب کے مزید ٹیکس عائد کردئے بجلی کے نرخوں میں اضافے سے متعلق صدارتی آرڈنینس کو مسترد کرتے ہیں ،جماعت اسلامی کی تیار کردہ انتخابی اصلاحات کے ذریعے الیکشن کو صاف اور شفاف بنایا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوئر دیر کے علاقے تور منگ درہ میں گزشتہ روز پیش آنے کے واقعہ میں جاں بحق افراد کی تعزیت اور تیمرگرہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنے منشور اور وعدوں پر بالکل عمل نہیں کیا، تین سالہ دورعوام کی محرومیوں،مایوسیوں اور پریشانیوں کی داستان ہے،آٹا،بجلی، چینی،گھی، پیٹرول، گیس کی قیمتوں میں بار بارظالمانہ اضافہ کیا جارہا ہے، امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ بجلی کے نرخوں میں اضافے سے متعلق صدارتی آرڈنینس سے290 ارب روپے کے مزید ٹیکس لگائے جا رہے ہیں آرڈنینس نیپرا کو اختیار دے گا کہ وہ کابینہ کو بائی پاس کر کے بجلی کی قیمت میں اضافہ کرے ، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بجلی،ڈیزل،پیٹرول،ایل پی جی،اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔ سراج الحق نے کہا کی 17 اکتوبر کو جماعت اسلامی بے روز گار نوجوانوں کے ساتھ اسلام آباد میں ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ یاد دلانے اور ظالمانہ مہنگائی کو ختم کروانے کے لیے احتجاج کرے گی۔

تازہ ترین