• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت:جھاڑ کھنڈ اسمبلی میں نماز کی جگہ فراہم کرنے پر بی جے پی کا ہنگامہ

کراچی(نیوزڈیسک) جھاڑکھنڈ اسمبلی میں مسلمان ملازمین کے لئے نماز کی جگہ الاٹ کرنے کے خلاف بی جے پی کے رکن اسمبلی نے چار روز تک اسمبلی کی کارروائی نہیں ہونے دی، اور اسمبلی میں اشتعال انگیز نعرے لگائےاور اعلان کیا کہ جب تک اسمبلی میں نماز پڑھنے کی جگہ الاٹ کرنے کا نوٹیفیکیشن واپس نہیں لیا جاتا وہ اسمبلی کی کارروائی نہیں ہونے دیں گے۔بھارتی اخبارات نے لکھا ہے کہ بی جے پی کے ارکان اسمبلی نے اسمبلی ہال کو مذہبی اکھاڑا بنائے رکھا ایک وقت تو ایسا آیا جب پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا بھارتی اخبارات نے ارکان اسمبلی کے لئے سخت الفاظ استعمال کئے۔

تازہ ترین