• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوکل گورنمنٹ انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گئے ہندکووان تحریک

پشاور( وقائع نگار) پاکستان ہندکووان تحریک کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر ملک عمران، جمال ناصر، احمد صمد،طیبہ افضل، شمائلہ ناز، ہاشم خان اعوان، شان الہی اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر شرکاء کو صوبائی جنرل سیکرٹری خواجہ محمد اکبر سیٹھی نے بتایا کہ لوکل گورنمنٹ انتخابات میں پاکستان ہندکووان تحریک بھر پور حصہ لے گی تحریک کے امیدواروں کو میدان میں اتارا جائے گا جبکہ میئر کیلئے پشاور کی خدمت گار شخصیت کو امیدوار کے طور پر نامزد کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پشاور کی نامور شخصیات کو بھول گئی پاکستان کی آزادی ہمارے آبائو اجداد کی وسیع قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ افسوس اس بات کا ہے کہ پشاور کے گمنام ہیروز کی خدمات کو حکومتی سطح پر فراموش کیا جا رہا ہے ہماری نوجوان نسل تک انکی پاکستان کے حوالے سے جدو جہد سے ناواقف ہیں جو کہ ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے پاکستان ہندکووان تحریک نے صوبائی حکومت اور وزیر اعلی محمود جان سے مطالبہ کیا ہے کہ پشاور کے گمنام ہیروز کا ڈیٹا اکھٹا کرکے انکو خراج عقیدت پیش کیا جائے انکو حکومتی سطح پر اعزاز سے نوازا جائے کیونکہ پاکستان بنانے میں ہندکوان قوم کی شخصیات کی قربانیاں شامل ہیں۔
تازہ ترین