وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کےاجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک روانہ ہوگئے۔
اپنے دورے میں وزیر خارجہ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ، اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیداران سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
شاہ محمود قریشی نیویارک میں قیام کےدوران پاکستانی امریکن کمیونٹی سے ملاقات کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان 24 ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے بذریعہ ویڈیو خطاب کریں گے۔