• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی سب سے بڑی تکلیف جو بائیڈن کا ٹیلی فون نہ کرنا ہے، شاہد خاقان


پاکستان  مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو نہ مہنگائی کی فکر ہے نہ عوام کی تکلیف کی، ان کی سب سے بڑی تکلیف یہ ہے کہ جو بائیڈن نے ٹیلی فون نہیں کیا۔

اپنے ایک بیان میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج کل سب سے بڑا مسئلہ چیئرمین نیب کی توسیع کا بنا ہوا ہے، قانون میں اس کی گنجائش نہیں ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بدنیتی پر مبنی آرڈیننس لایا گیا تو سپریم کورٹ جاکر ان سے ملک کی جان چھڑوائیں گے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ مہنگائی کی شرح پندرہ فیصد پر پہنچ جائے اور روز تیل کی قیمتیں بڑھیں تو عوام کے لیے ٹیکس دینا ممکن نہیں۔

تازہ ترین