• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ، کولکتہ میں ماہ ستمبر میں ریکارڈ توڑ بارش


خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث بھارتی شہر کولکتہ میں ستمبر کے مہینے میں شدید بارش کا 14 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ شہر میں رات سے صبح تک 142 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔

مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں گزشتہ رات سے ہونے والی بارش سے متعدد علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ مقامی ریلوے سروس بھی متاثر ہوئی، جبکہ پروازوں کی آمد و رفت بنا کسی رکاوٹ کے جاری رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کولکتہ میں اس سے قبل 14 سالوں میں ستمبر میں ایک دن میں اتنی زیادہ بارش کبھی نہیں ہوئی۔ 

خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث ریاست مغربی بنگال کے حصوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔

تازہ ترین