• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپانوی جزیرے لا پالما کے آتش فشاں پہاڑ سے لاوے کا اخراج، سو گھر تباہ، ہزاروں افراد کا انخلا


اسپین کے جزیرے لا پالما میں آتش فشاں پہاڑ سے لاوے کا اخراج جاری ہے۔ لاوے کے راستے میں آنے والے 100 گھر تباہ ہوگئے۔

حکام نے ساڑھے تین سو سیاحوں سمیت 5 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا ہے۔

لا پالما میں آتش فشاں پہاڑ سے لاوے کا اخراج گزشتہ روز شروع ہوا تھا، حکام نے سیاحوں کو قریبی جزیرے میں منتقل کردیا ہے جبکہ دیگر رہائشی افراد کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ مزید انخلا کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

اسپین کے کینیری جزائر کی فضائی حدود پروازوں کیلئے کھلی ہوئی ہیں، جبکہ حکام نے لا پالما جزیرے پر سیاحوں کی آمد ابھی معطل نہیں کی ہے۔

تازہ ترین