قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے شرح سود میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ شرح سود 7 اعشاریہ 25 فیصد کرکے حکومت نے اپنے بجٹ کو خود ہی جھوٹا قرار دے دیا ہے۔
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ حکومت معیشت ٹھیک کرنے کے نام پر روز ایک نئی حماقت کررہی ہے۔