• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش بورڈ کے دورہ پاکستان سے انکار کی خبر افسوسناک ہے، مکی آرتھر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے بھی انگلش کرکٹ بورڈ کے انکار کو افسوسناک خبر قرار دیا ہے۔

نیوزی کرکٹ کے دہشت گردی کے بہانے کی آڑ میں انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) بھی پاکستان کے اپنے دورے سے دستبردار ہوگیا ہے۔


انگلش بورڈ کے فیصلے سے دنیائے کرکٹ کے کروڑوں شائقین اداس ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے بھی بیان جاری کیا اور کہا کہ پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے یہ خبر افسوسناک ہے۔

اس سے قبل سری لنکن کے سابق کرکٹر روشن ابے سنگھے اور موجودہ کرکٹر دیمودتھ کرونارتنے نے انگلش بورڈ کے فیصلے کو دنیائے کرکٹ کےلیے افسوس کا دن کہا۔

تازہ ترین