• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمیاتی تبدیلی پر اجلاس، عمران خان کا 10 بلین ٹری سونامی کا تذکرہ

وزیراعظم عمران خان نے عالمی فورم پر 10 بلین ٹری سونامی منصوبے سمیت موسمیاتی تبدیلی سے متعلق دیگر اقدامات بیان کردیے۔

موسمیاتی تبدیلی پر غیر رسمی سربراہی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

یہ اجلاس برطانوی وزیراعظم اور یو این سیکریٹری جنرل نے مشترکہ طور پر طلب کیا تھا، غیر رسمی اجلاس میں 25 سربراہان مملکت اور حکومتوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کے شرکاء کو 10 بلین ٹری سونامی منصوبے سمیت دیگر اقدامات سے آگاہ کیا۔

عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنا حکومت کی ترجیح ہے، کوشش ہے 2030 تک 60 فیصد کلین انرجی پر منتقل ہوجائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے 2600 میگاواٹ کےکول پراجیکٹس کو ہائیڈرو پاورپراجیکٹس پرتبدیل کردیاہے،ترقی یافتہ ممالک کو ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنی چاہیے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ پیرس معاہدے میں ہونے والے وعدوں پر مکمل عملدرآمد ہونا چاہیے، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے پاکستان مثبت کردار ادا کرے گا۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق اس موقع پر نومبر میں گلاسکو میں ہونے والی موسمیاتی کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

تازہ ترین