• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کے درمیان تیسرا ون ڈےآج کھیلا جائیگا

لندن(اے پی پی)انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ آج گریس روڈ ، لیسٹرمیں کھیلا جائے گا۔ میزبان خواتین ٹیم کو کیوی ویمن ٹیم کے خلاف سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں میزبان ویمن ٹیم نے نیوزی لینڈ ویمن کو 30رنز جبکہ دوسرے میچ میں 13 رنز سے شکست دی تھی۔ انگلینڈ کی ٹیم کی قیادت ہیتھرنائٹ کریں گی جبکہ نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم کی کمان سوفی ڈیوائن سنبھالیں گی۔
تازہ ترین