اسکردو( نامہ نگار) گلگت بلتستان میں الیکشن پٹیشن کی سماعت کیلئے ٹربیونل قائم کر دیا گیاہے، چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن ٹربیونل کے ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن گزشتہ روزپیر کو جاری کر دیا، چیف کورٹ گلگت بلتستان کے دو ججز الیکشن ٹربیونل کے جج تعینات کیے گئے ہیں ،دونوں ججز جسٹس جوہر علی اور جسٹس ملک عنایت الرحمان الیکشن پٹیشن کی سماعت جلد شروع کرینگے۔