• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (جنگ نیوز) ملک بھر میں پولیو کے خاتمے کیلئے قومی سطح پر مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔ دوسری طرف میر خلیل الرحمان فاؤنڈیشن (MKR)، جنگ، دی نیوز اور جیو ٹی وی نیٹ ورک (جنگ گروپ) کے تمام چینلز اور اخبارات میں عوامی آگہی پر مشتمل مہم ”کل کو آج ہی بچالو“ کا آغاز ہوگیا ہے۔ ”قطرے پلاؤ،پولیو سے لڑ جاؤ“کے عنوان سے شروع کی گئی اس مہم کے ذریعے عوام الناس کو آگاہ کیا جارہا ہے کہ پولیو کے قطرے چھوٹے بچوں کی صحت کیلئے بہت ضروری ہیں لہٰذا اس بار اُنہیں پولیو کے قطروں کے ساتھ ”وٹامن اے“ کے قطرے بھی لازمی پلوائیں۔ اس مہم کا مقصد گھر کے بزرگان کو پولیو کے قطروں کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے تاکہ معاشرے میں پولیو سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کیا جاسکے۔ یاد رہے کہ گھر کے بزرگوں کے صحیح فیصلے سے ہی بچوں کا صحت مند مستقبل محفوظ بن سکتا ہے۔ ہمیں یہ بات ہر گز نہیں بھولنی چاہیئے کہ پوری دُنیا میں افغانستان اور پاکستان صرف دو ہی ملک رہ گئے ہیں جہاں پولیو کی وباموجود ہے ہمیں اس وبا کو اپنے ملک سے ختم کرنا ہے۔ پولیو سے حفاظت اور صحتمند پاکستان کا حصول ایک بار پھر عوام کے ہاتھ میں ہے۔ سندھ میں 26ستمبر تک یہ پولیو مہم بھر پور انداز سے جاری رہے گی۔

تازہ ترین